Wednesday, May 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی کے بیٹے کی جانب سے اٹلی میں اسائلم لیے جانے کا انکشاف

پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی کے بیٹے کی جانب سے اٹلی میں اسائلم لیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد:(آئی پی ایس) سینیٹ کی قائم کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی کے بیٹے کی جانب سے اٹلی میں اسائلم لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
مرزا اقبال آفریدی پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے جبکہ صحافیوں کی جانب سے ان کے بیٹے کے حوالے سے کیے گئے سوالات پر سیخ پا ہوگئے۔ اقبال آفریدی اپنے بیٹے کے اسائلم لینے والے معاملے کو ڈیفنڈ کرتے رہے۔
اقبال آفریدی نے بھی اسائلم لینے میں دلچسپی دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اب رہنے کے قابل نہیں رہا، یہاں امن ہے اور نہ سیاسی استحکام ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئے روز جب دہشت گردی ہوگی تو یہ بچے کہاں جائیں گے، میرے بیٹے نے اگر اسائلم لیا ہے تو پہلے بھی تو کتنے بچوں نے لیا ہے، اس ملک سے ملٹی نیشنل کمپنیاں چلی گئی ہیں، یہ ملک اب رہنے کے لیے محفوظ نہیں۔
اقبال آفریدی نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا اور میں سمجھ گیا کہ بانی چیئرمین کو رہا نہیں کیا جانا تو یہ ملک رہنے کے قابل نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔