ہوماسلام آبادہم بحیثیت قوم اپنے شہدا کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں، آئی جی اسلام آباد

ہم بحیثیت قوم اپنے شہدا کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سینئر افسران کے ہمراہ یادگار شہدا پر پھولوں کی چادرچڑھائی ، یادگار شہدا پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اوراسلام آباد پولیس سمیت پورے ملک کے شہدا کے درجات بلند کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے 53 شہدا نے داستانیں رقم کیں ،فرض کی ادائیگی کے ساتھ اس مٹی کا پورا حق ادا کیا ہے، ہم اپنے شہدا کے خاندانوں کو کبھی نہیں بھولیں گی، آج ہم ان بیوہ ان کے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم بحیثیت قوم اپنے شہدا کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ میرا سلام ہے ان بہادر سپوتوں کو جو مادر ملت پر قربان ہوگئے ہیں، شہدا قوم کے ہیروز ہیں، عظیم قومیں شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، شہدا دن کی مناسبت سے مساجد میں ختم القرآن، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات مختلف تھانہ جات میں بھی کی جارہی ہیں، یوم شہدائے پولیس منانے کا مقصد ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔