اسلام آباد،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے دو ر وزہ دورے پر ایران روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر دلاور خان، سینیٹر احمد خان، سینیٹر عبدالقادر بھی چئیرمین سینٹ کے ہمراہ ہیں۔چیئرمین سینیٹ خصوصی طیار ے کے ذریعے مشہد پہنچیں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی روزہ حضرت امام رضا پر حاضری دیں گے،چیئرمین سینیٹ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی نمائندگی کیلئے چیئرمین سینیٹ کو نامزد کیا ہے،چیئرمین سینیٹ ایران کے صدر سمیت دیگر اعلی سیاسی قائدین سے اعلی سطحی ملاقاتیں کرینگے۔(کل)5اگست کو چیئرمین سینیٹ ایران سے واپسی کیلئے پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔
چیئرمین سینٹ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
