لاہور،سیشن کورٹ لاہور نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ایم پی اے نذیر چوہان کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی ،سیشن کورٹ لاہور نے مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر سے صلح کی بنیاد پر ضمانت منظور کی۔نذیر چوہان کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا تھا۔قبل ازیں وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو معاف کردیا ،شہزاد اکبر نے اسٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کردیا بیان حلفی میں کہا گیا کہ نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا ، نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے نذیر چوہان نے بے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کرلی ہینذیر چوہان کی بعد از گرفتاری ضمانت پر اعتراض نہیں۔یاد رہے کہ ریس کورس پولیس نے نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی شکایت کے بعد حراست میں لیا تھا ، بعدازاں انہیں عدالت پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت منظور ہو گئی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا تھا تا ہم شہزاد اکبر کی ہی شکایت پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے نذیر چوہان کو ایک مرتبہ پھر سے حراست میں لے لیا تھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، لاہور کے تھانہ ریس کورس میں شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔مقدمے میں 298, 189,589 اور153 کی دفعات شامل ہیں۔
نذیر چوہان کی درخواست ضمانت،عدالت نے فیصلہ سنا دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
