اسلام آباد،اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں مزید وکلا نے غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں احسن مجید گجر و دیگر وکلا کے خلاف توہین عدالت کیس پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔وکلا کی جانب سے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار زاہد محمود راجہ عدالت پیش ہوئے۔ اسلام آبادہائیکورٹ حملہ کیس میں مزید وکلا نے غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا۔ممبر اسلام آباد بار کونسل نصیر کیانی پہلے ہی غیرمشروط معافی نامہ جمع کروا چکے ہیں، عدالت نے دیگر وکلا کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دیدیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ نصیر کیانی کی طرز پر دیگر وکلا بھی اپنا جواب جمع کروا دیں۔عدالت نے کیس کی سماعت اکتوبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس:مزید وکلا نے غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
