اسلام آباد(آئی پی ایس )قائد اعظم پوٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنانے کا معاملہ ،تھانہ کورال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ شہری راشد ملک کی مدعیت میں درج کیا گیا،لڑکے لڑکی نے قائد اعظم کے پوٹریٹ کے سامنے نیم برہنہ تصاویر بنائیں، تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی گئیں۔

