ہومپاکستانویزوں کا فراڈ، ٹریول ایجنٹ الیاس کو 4سال قید، 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ویزوں کا فراڈ، ٹریول ایجنٹ الیاس کو 4سال قید، 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا

اسلام آباد(آئی پی ایس )ویزوں کا فراڈ، ٹریول ایجنٹ الیاس کو 4سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا،مجرم الیاس کے خلاف ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل میں مقدمہ درج ہے،سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے سماعت کے بعد کے بعد ملزم کو سزا سنادی،ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر کلیم اللہ تارڑ نے دلائل دئیے ،کلیم اللہ تارڑ نے کہا کہ الیاس نامی ایجنٹ نے مدعیان سے اٹلی لے جانے کے 11 لاکھ روپے وصول کئے، ملزم نے ایک اور شخص سے ویزہ دینے کے بدلے 3500 سعودی ریال بھی وصول کئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔