Wednesday, February 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزوفاق کا آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان کی خدمات لینے کیلئے رابطہ ، صوبائی حکومت کا انکار،

وفاق کا آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان کی خدمات لینے کیلئے رابطہ ، صوبائی حکومت کا انکار،

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاق نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات لینے کیلئے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا، وفاق کی جانب سے پہلے بھی دو بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔

دوسری جانب حکام کااپنے جواب میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان انور بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس لئے کوئی تبدیلی ضروری نہیں، یہ بات درست ہے کہ ہم ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا حکام نے مزید بتایا کہ ان کی تعیناتی سے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر، کرائم بہت کم ہوگیا، مزید کام جاری ہے، فلحال تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔