اسلام آباد(آئی پی ایس )اٹھارویں پولیس سمر سکول کی اختتامی تقریب پولیس لائنز ہیڈکواٹرز میں منعقد کی گئی جس میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 218 بچوں اور بچیوں کو ایک ماہ میں مختلف تربیتی کورسز کروائے گئے،سوئمنگ،گھڑ سواری،مارشل آرٹس،آئی ٹی کورسزکروائے گئے جبکہ سپوکن انگلش،تیراندازی، میوزک شو جیسے پروگرام کی تربیت دی بھی دی گئی ،تربیت کا بچوں نے عملی طور پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے 2002 میں فرینڈلی پولیسنگ کے لئے سمر سکول کا آغازکیا تھا، سمر سکول کیمپ کا مقصد عوامی رابطوں کو مضبوط کرنا ہے، سمر سکول پولیس اور شہریوں میں فاصلوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس پبلک فرینڈلی پولیس ہے، بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن کے بارے لیکچرز دئیے، بچوں کو سیلف پروٹیکشن کے بارے تربیت دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ بچوں نے ایک ماہ میں بہت کچھ سیکھا، ہم نے بچوں کو سیف سٹی اسلام آباد کا وزٹ کروایا گیا، ہم سب اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کے باوجود ہم نے بچوں کو ایک اچھا ماحول فراہم کیا، میں تمام فیمیلیز کا شکر گزارہوں جنہوں نے اسلام آباد پولیس پر اعتماد کیا، میںپولیس کی ساری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بچوں کے والدین نے پولیس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے بھرپور شکریہ ادا کیا ۔
ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک ماہ میں 218 بچوں اور بچیوں کومختلف تربیتی کورسز کروائے گئے
اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک ماہ میں 218 بچوں اور بچیوں کومختلف تربیتی کورسز کروائے گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
