ٹوکیو،آسٹریلیا اور امریکا کی خواتین فٹ بال ٹیمیں ٹوکیو اولمپکس گیمزمیں برانز میڈل کے لئے جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گی۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں جس میں خواتین کا فٹ بال ایونٹ اپنے اختتامی مرحل میں داخل ہوچکا ہے۔اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں کینیڈا نے امریکا کو اور سویڈن نے آسٹریلیا کی ٹیم کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا ۔سیمی فائنل کی شکست خوردہ ٹیموں آسٹریلیا اور امریکا کی ٹیمیں برانز میڈل کے لئے جمعرات کو کاشیما سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ واضح رہے کہ کینیڈا اور سویڈن کی خواتین فٹ بال ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل 6 اگست کو کھیلا جائے گا۔
ٹوکیو اولمپکس :آسٹریلیا اور امریکا کی خواتین فٹ بال ٹیمیں جمعرات کو مدمقابل ہوںگی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
