اسلام آباد (سب نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد میں 190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا معاملہ،
ملک ریاض و دیگر کیجانب سے جائیداد ضابطگی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
درخواستوں گزاروں کیجانب سے فاروق ایچ نائیک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب کیجانب سے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت مانگ لی گئی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔۔
القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف فیصلہ محفوظ ہے۔
عدالت نے مقدمہ میں ملک ریاض، زلفی بخاری ودیگر کو اشتہاری قرار دیکر جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔