واشنگٹن (شاہ خالد) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ کینیڈا کو اب باضابطہ طور پر امریکی ریاست بن جانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کینیڈین وزیراعظم کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘کینیڈا کے شہری امریکا کی اکیاون ویں ریاست بننے پر بہت خوش ہوں گے’۔
امریکا کے نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ ‘کینیڈا کو زندہ رکھنے کیلئے امریکا تجارتی خسارہ اور بڑی سبسڈیز کا متحمل نہیں ہوسکتا، جس سے کینیڈا گزر رہا ہے، جسٹن ٹروڈو کو اس بات کا اندازہ تھا اس لیے وہ مستعفی ہو گئے’۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے کا ارادہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کینیڈا امریکا کے ساتھ ’ضم‘ ہو جاتا ہے تو انہیں خسارے کا سامنا بھی نہیں کرنا ہو گا اور کینیڈین کم ٹیکس ادا کریں گے۔