Monday, January 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزآئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع، وزارتوں نیذیلی اداروں سے تجاویز طلب کرلیں

آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع، وزارتوں نیذیلی اداروں سے تجاویز طلب کرلیں

اسلام آباد(آئی پی ایس )آئندہ مالی سال کے بجٹ ڈرافٹ پر کام کا آغاز ہوگیا، وزارتوں نے اپنے ذیلی اداروں سے بجٹ تجاویز طلب کرنے کا کام شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے ذیلی اداروں، ایسوسی ایشنوں اور چیمبرز سے بجٹ تجاویز طلب کرتے ہوئے بجٹ تجاویز 15 فروری تک فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے مالی سال 26-2025 کے لیے ٹیرف سے متعلق تجاویز مانگ لیں، اور موجودہ کسٹمز ٹیرف ریٹس کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔وزارت تجارت کی جانب سے ٹیرف میں رعایت مانگنے والے لوکل مینوفیکچررز کو متعلقہ ڈیٹا فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈریپ، ای ڈی بی اور پاکستان بزنس کونسل سمیت آئی کیپ، اپٹما، کیمیکلز اور فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔