اسلام آباد (آئی پی ایس )پی آئی اے نے بین الاقوامی اور اندرون ملک فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کردیا۔فضائی آپریشن میں کویت، بحرین،دوحہ،سمیت دمام اور جدہ کے لیینئی پروازیں شامل ہیں،کراچی اور پشاور کے درمیان ہفتہ وار اضافی پروازوں کیساتھ ملکی نیٹ ورک کو وسعت دے دی گئی،کراچی سے پشاور کے لئے تیسری ہفتہ وار پرواز 25 جنوری سے شیڈول کا حصہ بنے گی۔ پی آئی اے نے لاہور سے کویت کے لیے بھی ہفتہ وار دو طرفہ پروازیں 25 جنوری سے بحال کر دی،لاھور سے دمام کے لئے نئی ہفتہ وار دو پروازیں 22 جنوری سے اڑان بھریں گی۔
پی آئی اے کا فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔