Sunday, January 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی پی قیادت نے پارٹی رہنمائوں کو حکومت پر تنقید کی اجازت دیدی،پارٹی نے قیادت کو حکومتی پالیسیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا ،پی پی ذرائع

پی پی قیادت نے پارٹی رہنمائوں کو حکومت پر تنقید کی اجازت دیدی،پارٹی نے قیادت کو حکومتی پالیسیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا ،پی پی ذرائع

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات مزید کشیدہ ہونے لگے ہیں۔پی پی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پی پی قیادت نے بھی حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرے گی، پیپلزپارٹی کی قیادت نے رہنماں کو گائڈ لائنز دے دی ہیں۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے قیادت کو حکومتی پالیسیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا جب کہ پی پی قیادت کو حکومتی پالیسیوں پر خاموشی ترک کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومتی کی غلط پالیسیوں پر خاموشی حمایت کے مترادف ہے جب کہ غلط حکومتی پالیسیوں پر خاموشی سیاسی طور نقصان دہ ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کے غلط کاموں، ناقص پالیسیوں کا نزلہ پی پی پر گرے گا، آئندہ دنوں میں پیپلزپارٹی رہنما حکومت پر کھل کر تنقید کریں گے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی غلط حکومتی فیصلوں کا نزلہ خود پر نہیں گرنے دے گی جب کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔