Sunday, January 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزایک سو نوے ملین پانڈز ریفرنس کا کل فیصلہ سنایا جائے گا یا نہیں؟ صورتحال مبہم

ایک سو نوے ملین پانڈز ریفرنس کا کل فیصلہ سنایا جائے گا یا نہیں؟ صورتحال مبہم

اسلام آباد (آئی پی ایس )190 ملین پانڈ کرپشن کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا یا نہیں اس حوالے سے صورت حال واضح نہیں ہوسکی۔ عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے جبکہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی کی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ٹریننگ بھی شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں چھ جنوری کو پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ٹریننگ شیڈول ہے، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کی ٹریننگ بھی شیڈول ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر کو بھی پنجاب کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ٹریننگ تھی، 23 دسمبر کو بھی فیصلہ نہیں سنایا جاسکا تھا۔ احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کرپشن کیس کا فیصلہ چھ جنوری کو سنانے کے لیے تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔ عدالت نے 18 دسمبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔