Sunday, April 26, 2026
ہومتازہ تریناسرائیل کے جنوبی لبنان پرحملے، 4شہری شہید،شہادتوں کی تعداد 2ہزار 496 ہوگئی

اسرائیل کے جنوبی لبنان پرحملے، 4شہری شہید،شہادتوں کی تعداد 2ہزار 496 ہوگئی

تل ابیب (سب نیوز)اسرائیل کے جنوبی لبنان پرحملے ،مزید 4 شہری شہید،شہادتوں کی تعداد 2 ہزار 496ہوگئی۔لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہے،اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے میں 4شہری شہید ہوگئے

لبنانی وزارت صحت کے مطابق 2 مارچ اب سے شہادتوں کی تعداد 2ہزار496تک پہنچ چکی ہے،دو ماہ میں 7ہزار725شہری حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فوج کو لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھرپور حملوں کا حکم دے دیا، اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی ڈیفنس فورسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ حزب اللہ کے اہداف کو سختی سے نشانہ بنائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔