Monday, April 27, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد میں سیرینا ہوٹل اور ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں ختم ہو گئیں ،تعاون پر شہریوں کے مشکور ہیں ، اسحاق ڈار

اسلام آباد میں سیرینا ہوٹل اور ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں ختم ہو گئیں ،تعاون پر شہریوں کے مشکور ہیں ، اسحاق ڈار

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سیرینا ہوٹل اور ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں آج ختم ہو گی ہیں۔

ایکس اکائونٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اہلِ پاکستان بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے صبر اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،آپ کی حمایت ہمیں اپنے مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور خطے میں امن کے لیے اپنی کوششوں کو آگے بڑھانے کے قابل بناتی ہے، ہم ان مقاصد کے لیے پرعزم ہیں اور آپ کی مسلسل دعائوں اور نیک تمناوں کے قدردان اور طلبگار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔