واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو گی اور ہم کامیاب ہوں گے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم مزید مشاورت اب فون کے ذریعے کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے کچھ مذاکرات کار سمجھدار ہیں کچھ نہیں، امید ہے ایران سمجھداری کا مظاہرہ کرے گا، ہم ایران کی نیوکلیئر ڈسٹ کو مذاکرات کا حصہ بنائیں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم بہترین ہیں، پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم ہماری لئے قابل احترام ہیں، پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے، وزیراعظم پاکستان نے کہا ٹرمپ نے 20سے 30ملین لوگوں کی جانیں، دونوں ملکوں کے درمیان جنگ روکوانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
واشنگٹن فائرنگ واقعے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے خاندان کو معلوم تھا اسے مسائل کا سامنا ہے، جب آپ اس کا منشور پڑھتے ہیں تو لگتا ہے کہ وہ ایک بیمار شخص تھا، حملہ آور کو فورا روک دیا گیا تھا۔
جنگ جلد ختم ہو جائے گی، امید ہے ایران سمجھداری کا مظاہرہ کرے گا،ڈونلڈ ٹرمپ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
