Monday, January 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزمریم نواز نے فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا،سولر پینل کی فراہمی سے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا، وزیر اعلی پنجاب

مریم نواز نے فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا،سولر پینل کی فراہمی سے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا، وزیر اعلی پنجاب

لاہور (آئی پی ایس )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے عوام کو بجلی بلوں سے مستقل ریلیف کا وعدہ پورا کرتے ہوئے فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا۔وزیر اعلی پنجاب کی فری سولر پینل اسکیم کے تحت 10 ارب روپے کی لاگت سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے ایک لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل ملیں گے۔

اسکیم کے مطابق پنجاب میں 550 اور 1100 واٹس کے ایک لاکھ سولر پینل سسٹم دئیے جائیں گے، صارفین کو سولر سسٹم بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے۔کامیاب صارفین کے گھروں میں سولر پینل سسٹم باقاعدہ نصب کئے جائیں گے، سی ایم پنجاب سولر سسٹم کے حصول کیلئے رجسٹریشن گھر بیٹھے پورٹل سے کی جاسکے گی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سولر پینل کی فراہمی سے عوام کو بجلی کے بلوں میں خاطرخواہ ریلیف ملے گا، پنجاب کو قابل تجدید انرجی ہب بنائیں گے، زرعی ٹیوب ویل بھی بتدریج سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔