رحیم یار خان (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور اماراتی صدر کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے میں دونوں رہنما ئو ں نے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلیے عزم کا اظہار کیا۔اس دوران علاقائی استحکام، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی سطح پر باہمی مفادات کے فروغ اور دیگر امور پر گفتگو کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی کے سفر میں یو اے ای کے اہم کردار کی تعریف کی۔