Sunday, December 8, 2024
ہومکھیلآئی ایل ٹی سیزن 20 سیزن 3 کا 11 جنوری 2025 سے آغاز، شیڈول جاری

آئی ایل ٹی سیزن 20 سیزن 3 کا 11 جنوری 2025 سے آغاز، شیڈول جاری

دبئی (سپورٹس ڈیسک) ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 3 کا آغاز دفاعی چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم (ڈی آئی ایس) میں ایک بڑے مقابلے سے ہوگا ۔
پہلی گیند ہفتہ 11 جنوری 2025 کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کرائی جائے گئی۔
ابوظہبی نائٹ رائیڈرز سیزن 3 کی مہم کا آغاز اتوار 12 جنوری کو ابوظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں سیزن 1 کے فائنلسٹ ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف ہوم میچ سے کرے گا۔
اسی روز شام کے کھیل میں سیزن 1 کی چیمپیئن گلف جائنٹس دبئی اسٹیڈیم میں اپنے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شارجہ واریئرز کا مقابلہ کرے گی۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 8 میچزمیں سے پہلا میچ جمعہ 17 جنوری کو میزبان شارجہ وارئرز اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے پندرہ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ابوظبی کا زاید کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سیزن 3 کے 8 میچ کھیلے جائیں گے۔
ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جو اتوار 9 فروری کو دبئی اسٹیڈیم میں فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔