Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانبلیو ایریا کی بجلی مکمل بند،جلد گرینڈ آپریشن شروع ہونے کا امکان، پولیس نے مظاہرین کو سیونتھ ایونیو چوک سے بھی پیچھے دھکیل دیا

بلیو ایریا کی بجلی مکمل بند،جلد گرینڈ آپریشن شروع ہونے کا امکان، پولیس نے مظاہرین کو سیونتھ ایونیو چوک سے بھی پیچھے دھکیل دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس ) بلیو ایریا کی بجلی مکمل بند،جلد گرینڈ آپریشن شروع ہونے کا امکان، پولیس نے مظاہرین کو سیونتھ ایونیو چوک سے بھی پیچھے دھکیل دیا ۔
ذرائع کے مطابق ریڈزون کے قریب ایف 6 اور جی 6 کی تمام مارکیٹیں اور پیٹرول پمپس بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ بلیو ایریا اور ریڈزون کے اطراف میں پیٹرول پمپس پر قناتیں لگوا دی گئیں ہیں۔بلیوایریا اور ریڈ زون کے اطراف لائیٹیں بھی بند کر دی گئی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری فضل حق اور ناظم الدین روڈ پر موجود ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔