Monday, May 18, 2026
ہومتازہ تریناب بہت ہوگیا ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے،ہم اپنا آئینی اور قانونی حق مانگ رہے ہیں،بیرسٹر گوہر

اب بہت ہوگیا ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے،ہم اپنا آئینی اور قانونی حق مانگ رہے ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے اپوزیشن لیڈر سمیت پوری پی ٹی آئی قیادت کوبانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی طبیعت سے متعلق شدید تشویش ہے، اب بہت ہوگیا ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے،ہم اپنا آئینی اور قانونی حق مانگ رہے ہیں۔

اپوزیشن اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے پارٹی رہنماں سے اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا سے اہم امور پر تفصیلی بریفننگ لی ہے ،اپوزیشن لیڈر نے وکلا سے مختلف قانونی آپشنز طلب کئے ہیں،ا پوزیشن لیڈر سمیت پوری پی ٹی آئی قیادت کوبانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی طبیعت سے متعلق شدید تشویش ہے۔بانی پی ٹی آئی کو 4 مرتبہ اور بشری بی بی کو 2 مرتبہ ہسپتال لایا گیا،تفصیلات چھپائیں گئی، اب بہت ہوگیا ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے،ہم اپنا آئینی اور قانونی حق مانگ رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ اپوزیشن کا سربراہی اجلاس طلب کیا گیا ہے،ہم پارلیمنٹ میں اور اجلاس میں اس متعلق بات کریں گے،ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 مئی کو 190 ملین پانڈ کیس میں حتمی دلائل طلب کیے ہیں،مظاہر ہو اس پر فیصلہ سنانے جارہے ہیں،ہماری درخواست ہے ایسا نہ کریں،عدلیہ سے ایک اور سیاسی فیصلہ بہت نقصان دہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔