اسلام آباد (آئی پی ایس )آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے سپلائی معطل ہونے کے خدشے کے پیش نظر حکومت سے متبادل روٹس کھولنے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے سڑکوں کی بندش کے باعث آئل سپلائی معطل ہونے کے خدشہ ہے جس کے پیش نظر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے متبادل روٹس کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان ایسوسی ایشن کے مطابق ڈپوسے پمپس تک آئل سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہے اور بروقت ترسیل نہ ہونے سے بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت متبادل راستے دے اور جہاں احتجاج نہیں وہاں سڑکیں کھولی جائیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ، شمالی علاقوں اور جڑواں شہروں کیلئے متبادل راستہ دیا جائے۔
سپلائی معطل ہونے کا خدشہ ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا متبادل روٹس کھولنے کا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔