Monday, December 9, 2024
ہوماسلام آبادملکی صورتحال کے پیش نظر کیپیٹل ہسپتال سی ڈی اے میں ہائی الرٹ جاری ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر

ملکی صورتحال کے پیش نظر کیپیٹل ہسپتال سی ڈی اے میں ہائی الرٹ جاری ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے پیش نظر وفاقی ترقیاتی ہسپتال (سی ڈی اے ہسپتال )کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،سب نیوز کو دستیاب جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملکی صورتحال کے پیش نظر کیپیٹل ہسپتال سی ڈی اے میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔،ایمرجنسی سروس سمیت تمام اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ،کیپیٹل ہسپتال کے ایمرجنسی اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایمبولینس سروس کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل کیپیٹل ہسپتال ڈاکٹر سرتاج علی فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال ڈاکٹر نعیم تاج نے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔