بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ اکتیسویں اپیک رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس اور جی20 رہنماوں کے انیسویں سربراہی اجلاس میں شرکت اور پیرو اور برازیل کے سرکاری دوروں کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے بیجنگ واپس پہنچ گئے ۔
ہفتہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر چائی چھی، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سمیت دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔