کراچی: (آئی پی ایس) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کی بڑی کمی کے بعد سونا اور چاندی دوبارہ مہنگے ہوگئے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5000 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4287 روپے اضافے سے 4 لاکھ 7ہزار 546 روپے ہوگئی ہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے بڑھ کر 8 ہزار 34 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 50 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 530 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
