Monday, December 9, 2024
ہومکامرسچین کی جانب سے سرحد پار ڈیٹا بہاؤ پر عالمی تعاون انیشی ایٹو کا اجراء

چین کی جانب سے سرحد پار ڈیٹا بہاؤ پر عالمی تعاون انیشی ایٹو کا اجراء

بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں ” سرحد پار ڈیٹا بہاؤ پر گلوبل کوآپریشن انیشی ایٹو کے اجراء کے بارے میں کہا کہ اس انیشی ایٹو نے تمام فریقوں کے لئے مشترکہ تشویش کے سرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ کی حکمرانی کے لئے تعمیری حل پیش کیے ہیں، اور عالمی سرحد پار ڈیٹا بہاؤ تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں چین کے موقف اور تجویز کو واضح کیا ہے۔

بدھ کے روزترجمان لین جیئن نے نشاندہی کی کہ یہ ڈیٹا سیکیورٹی پر گلوبل انیشی ایٹو کے بعد چین کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کی مناسبت سے ایک اور اہم انیشی ایٹو ہے ، جو چینی صدر شی جن پھنگ کے سائبر اسپیس کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے تصور کا بنیادی جوہر ہے ، اور سیکیورٹی کی ترقی کو مربوط کرنے ، ڈیجیٹل گورننس کو بہتر بنانے اور کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لئے چین کے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ چین اس مذکورہ انیشی ایٹو کی بنیاد پر سرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ کے میدان میں تمام فریقوں کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو آگے بڑھانے اور گہرا کرنے کے لئے تیار ہے ، اور اس انیشی ایٹو کی حمایت کے لئے تمام فریقوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔