Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزحقیقی آزادی مارچ؛ عمران خان کے بعد اسد قیصر، پرویز خٹک و دیگر بھی مقدمات سے بری

حقیقی آزادی مارچ؛ عمران خان کے بعد اسد قیصر، پرویز خٹک و دیگر بھی مقدمات سے بری

اسلام آباد:حقیقی آزادی مارچ سے متعلق کیسز میں عمران خان کے بعد اسد قیصر ، پرویز خٹک سمیت دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ سے متعلق مقدمات کی سماعت سول جج اظہر ندیم نے کی، جس میں سردار مصروف خان ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ ملزمان کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے اسد قیصر، پرویز خٹک، غلام سرور اور دیگر تمام ملزمان کو دونوں مقدمات سے بری کردیا جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان،شاہ محمود قریشی و دیگر پہلے ہی مقدمے سے بری ہوچکے ہیں ۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں 2 مقدمات دائر تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔