Saturday, December 7, 2024
ہومپاکستانلبنان ، غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے 19ویں امدادی کھیپ روانہ

لبنان ، غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے 19ویں امدادی کھیپ روانہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے غزہ، لبنان اور شام کے متاثرین کیلئے امدادی سامان کی 19ویں کھیپ روانہ کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر غزہ، لبنان اورشام کے متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے اور این ڈی ایم اے نے 19 ویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔17 ٹن کی کھیپ چاول ، خشک دودھ ، تیار خوراک، ادویات اور گرم بستروں سمیت دیگر ضروری سامان پر مشتمل ہے جبکہ طیارہ امدادی سامان لے کر دمشق پہنچے گا۔این ڈی ایم اے لبنان اور غزہ کیلئے مجموعی طور پر 1 ہزار722 ٹن امدادی سامان بھجوا چکا ہے۔ترجمان کے مطابق شام میں مقیم لبنانی پناہی گزینوں اور شامی عوام کے لیئے یہ پہلی کھیپ ہے، اس سے قبل لبنان کے لیے چھ اور فلسطین کے لیے بارہ امدای کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔