Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزبشری بی بی کی سیاست میں باضابطہ انٹری،24 نومبر کے احتجاج کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں

بشری بی بی کی سیاست میں باضابطہ انٹری،24 نومبر کے احتجاج کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں

پشاور (سب نیوز )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے سیاست میں باضابطہ انٹری دے دی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے 13 نومبر کو پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو پشاور میں بلا کر میٹنگ کی اور انہیں 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی کے احکامات دیے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ بشری بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہیکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بشری بی بی کی سیاسی معاملات پر معاونت کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارٹی قیادت کو حتمی منظوری کے لیے بشری بی بی کا پابند کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہیکہ بشری بی بی یکم نومبر سے پارٹی فیصلوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

دوسری جانب بشری بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشری بی بی نے کوئی سیاسی انٹری نہیں دی، سابق خاتون اول کی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔ مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ باربارکہہ چکے ہیں بشری بی بی غیرسیاسی خاتون ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوششیں کرنا اہلیہ کا فرض ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔