Wednesday, May 21, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینغزہ کے رہائشیوں پر صیہونی فوج کے بدترین حملے جاری، مزید 45فلسطینی شہید

غزہ کے رہائشیوں پر صیہونی فوج کے بدترین حملے جاری، مزید 45فلسطینی شہید

بیت المقدس (آئی پی ایس )غزہ کے علاقے بیت الہیہ میں اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت الہیہ میں 6رہائشی عمارتوں پر حملے کرکے 45 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق دو روز تک غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر قبضہ رکھنے کے بعد اسرائیلی فوجیں اب اسپتال سے نکل گئی ہیں مگر انخلا کے وقت کئی مریضوں کو اپنے ساتھ لے گئیں جبکہ اسپتال سے 8 فلسطینیوں کی تشدد زدہ لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔ دوسری جانب لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں مزید 19 افراد شہید ہوگئے جبکہ جواب میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کیے جن میں اسرائیلی فوجی اہداف اور ایک شہری علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔