Saturday, April 19, 2025
ہومپاکستانحکومت متنازع 26ویں آئینی ترمیم واپس لے، لیاقت بلوچ

حکومت متنازع 26ویں آئینی ترمیم واپس لے، لیاقت بلوچ

لاہور(آئی پی ایس ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت 27 ویں آئینی ترمیم نہیں متنازع 26 ویں آئینی ترمیم واپس لے۔اپنے بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور پارلیمنٹ کا ٹکرا وسیع ہو رہا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ انشا اللہ کشمیریوں کیلئے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کیخلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا تحریک آزادی کشمیر 77 برس سے جاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، کشمیری عوام پر 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔