Sunday, April 19, 2026
ہومبریکنگ نیوززمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا اسکور بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا اسکور بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

نیروبی(سب نیوز )زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔زمبابوے کی ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں گیمبیا کے خلاف ریکارڈ 344 رنز بنا ڈالے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 314 رنز بنانیکا ریکارڈ نیپال کے پاس تھا جو اس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف بنایا تھا۔

نیروبی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 344 رنز بنائے۔زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے زمبابوے کی جانب سے پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کی۔ سکندر رضا نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 43 گیندوں پر 133 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 15 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔