اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں بینچ 17 اکتوبر کو سماعت کریگا۔جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل ہیں۔وکیل عابد زبیری نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔رجسٹرار آفس نے ایڈووکیٹ عابد زبیری کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق صوبائی آئینی عدالتیں چیف جسٹس، صوبائی وزیرقانون اور بار کونسل کے نمائندے پر مشتمل ہوگی۔
مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔