ہومپاکستانمکہ دفاعی معاہدہ ، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ سیاسی و عسکری فریم ورک تشکیل دینے کا فیصلہ

مکہ دفاعی معاہدہ ، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ سیاسی و عسکری فریم ورک تشکیل دینے کا فیصلہ

انقرہ (سب نیوز)ترک وزارتِ دفاع نے دعوی کیا ہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے معاہد مکہ کے تحت سیاسی اور عسکری رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے جمعرات کو کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ گزشتہ ہفتے طے پانے والے مشترکہ دفاعی کے تحت ایک مشترکہ سیاسی اور عسکری فریم ورک تشکیل دیں گے جس میں تینوں ممالک کے وزرائے دفاع، وزرائے خارجہ اور عسکری سربراہان شامل ہوں گے۔
انقرہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ترک وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ اس نئے رابطہ جاتی نظام کے ذریعے دفاع اور خارجہ امور سے متعلق معاملات پر تینوں ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ترک وزارتِ دفاع کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مشترکہ فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ دفاعی شعبے میں مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کے تبادلے تک تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی کام کیا جا سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔