اسلام آباد (آئی پی ایس )ایس سی او اجلاس کے دوران کاروباری مراکز بند کرنے کی خبریں ،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے وضاحتی بیان،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کے مطابق دوران اجلاس شہر میں کاروباری سرگرمیوں پر پابندی نہیں عائد کی گئی،جن کاروباری مراکز کو بند کرنا مقصود ہے ان کو آگاہ کر دیا گیا ہے، ایسے تمام کاروباری مراکز کے ساتھ ضلعی انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہے۔
صرف ان کاروباری مراکز کو بند رکھا جائے گا جو روٹ پر واقع ہونگے۔دیگر کاروباری مراکز اپنے معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔اسلام آباد میں ہائکنگ ٹریلز بھی ایس سی او کے ایام میں بند ہونگیں۔ایس سی او وفود کے روٹس پر ٹریفک کی روانی بھی محدود رہے گی۔تمام اقدامات سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر لیے جا رہے ہیں۔شہریوں اور کاروباری حضرات سے اپیل ہے کہ وہ تعاون کریں۔