ہومپاکستانپاکستان کے یومِ آزادی پر جاپانی سفیر کا محبت بھرا پیغام، مضبوط تعلقات کا عزم

پاکستان کے یومِ آزادی پر جاپانی سفیر کا محبت بھرا پیغام، مضبوط تعلقات کا عزم

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئچی نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جمعرات کو جاپان کے سفیر اکاماتسو شوچی کی جانب سے جاری ایک آڈیو، ویڈیو پیغام میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے 2027 میں پاک جاپان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر امن، ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔جاپان کے سفیر برائے پاکستان اکاماتسو شوچی نے 14 اگست کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں حکومت اور عوام پاکستان کے لیے جاپان کی جانب سے نیک تمناسں اور دلی مبارکباد کا اظہار کیا۔سفیر اکاماتسو نے کہا کہ جاپان اور پاکستان باہمی اعتماد کے حامل شراکت دار کی حیثیت سے امن، ترقی اور استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
جاپانی سفیر نے اپنے پیغام میں 2027 کو پاک جاپان تعلقات کے لیے اہم سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آئندہ برس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔جاپان اور پاکستان نے اپریل 1952 میں سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ جاپان کی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام کے بعد سے باہمی تعاون سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں سمیت مختلف سطحوں پر جاری ہے۔پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اقتصادی تعاون کو بھی اہم حیثیت حاصل ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام کے اختتام پر جاپانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور قربت کا اظہار کرتے ہوئے نعرہ لگایا کہ پاک جاپان دوستی زندہ آباد۔ان کے اس پیغام کو پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور مستقبل میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔