اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے صدر مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ غلام قادر نے اسحاق ڈار کو آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)کی انتخابی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی عوام کا پارٹی پر اعتماد ہے۔
ہومبریکنگ نیوزنائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
