اسلام آباد،وزارت داخلہ نے عید الاضحی پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 5 چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے صرف تین چھٹیوں کی منظوری دی۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحی پر 21، 20 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، جس کے مطابق عید الاضحی چھٹیاں تین ہوںگی۔
