ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم اور صدر کی جانب سے تمام اتحادیوں کو ظہرانے اور عشائیے کی دعوت

وزیر اعظم اور صدر کی جانب سے تمام اتحادیوں کو ظہرانے اور عشائیے کی دعوت

اسلام آباد (سب نیوز )پارلیمنٹ میں اہم ترامیم کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ظہرانے اور صدر مملکت نے تمام اتحادیوں کو عشائیے کی دعوت دے دی، ظہرانے اور عشائیہ میں شریک اراکین سے ایوان میں ہونے والے مجوزہ قانون سازی پر مشاورت کی جائے گی۔

آئندہ ہونے والی اہم قانون سازی اور ترامیم کے حوالے سے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاس متحرک ہوگئے ہیں، دونوں نے الگ الگ حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین کو آج ظہرانے اور عشائیہ کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کی تمام اتحادی پارٹیوں کو آج ظہرانے کی دعوت دے دی جبکہ شہباز شریف کے ظہرانے میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتیں شرکت کریں گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کو عشائیہ کی دعوت دی ہے۔اس کے علاوہ ظہرانے اور عشائیے میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے بھی شریک ہونے کا بھی امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔