Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانسرکاری ملازمین کیلئے لازمی ریٹائرمنٹ پیکج متعارف کروانے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کیلئے لازمی ریٹائرمنٹ پیکج متعارف کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے لازمی ریٹائرمنٹ پیکج متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔سیورنس پیکج نامی لازمی ریٹائرمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

لازمی ریٹائرمنٹ پیکج کو سول سرونٹ ایکٹ 1977 میں بھی شامل کیا جائے گا اور اس مقصد کیلئے سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 2(1)ایچ اور سیکشن 11 سی میں ترامیم کی جائے گی۔ سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترامیم کی وفاقی کابینہ سے توثیق کرائی جائے گی۔دستاویزات کے مطابق پیکج کا اطلاق وزارتوں کے خاتمے، محکموں کی تحلیل اور انضمام پرملازمین پر ہوگا، وفاقی حکومت متاثرہ وزارتوں کے ملازمین کو پیکج آفر کرے گی۔ لازمی ریٹائرمنٹ پیکج قبول نہ کرنیوالے ملازم کی خدمات ختم کردی جائیں گی۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے بھی سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی، سرکاری ملازم 7 روزمیں وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کو درخواست دینے کا مجاز ہوگا، کمیٹی 30 دن کے اندر سول سرونٹ کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔