ہومپاکستانحکومتی اتحاد میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، ایاز صادق کی جگہ نوید قمر کو سپیکر بنانے کی اطلاعات ہیں، شہزاد اکبر کا دعوی

حکومتی اتحاد میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، ایاز صادق کی جگہ نوید قمر کو سپیکر بنانے کی اطلاعات ہیں، شہزاد اکبر کا دعوی

اسلام آباد(سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کا کہنا ہے اطلاعات ہیں کہ حکومتی اتحاد میں ردو بدل شروع ہونے والی ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور ان کی جگہ پیپلزپارٹی کے نوید قمر کو سپیکر بنایا جا سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں انہوں نے کہاقومی اسمبلی میں تبدیلی کے علاوہ سینیٹ میں ن لیگ کو معاہدے کے تحت چیئرمین کی سیٹ ملنے جا رہی ہے اور رانا ثنا اللہ شدید خواہشمند ہیں۔اسلام آباد کے رپورٹر ز اس معاملے کی ٹوہ لگائیں اور پتہ چلائیں سپیکر ہاوس تو خالی بھی ہو چکا اور اگلی پارٹی نے نئے پردے اور فرنیچر بھی دیکھنا شروع کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔