اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ داتوک سری سیف الدین نصر بن اسماعیل نے ملاقات کی۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان مطابق ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں تجارت و معیشت، قانونی معاونت اور دیگر اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔دوسری جانب فریقین نے امن و استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے اہداف کے حصول کے لیے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
