اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے بدھ کے روز ملک بھر میں عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
گزشتہ ہفتے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کے بعد عید میلاد النبی ۖ بدھ کے روز ہونے کا تعین کیا گیا تھا۔دنیا بھر کے مسلمان ہر سال اسلامی قمری کیلنڈر کے تیسرے مہینے، ربیع الاول کی 12 تاریخ کو حضرت محمد ۖ کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے عید میلاد النبی ۖ مناتے ہیں۔اس دن مسلمان عبادات، دعاں اور صدقہ و خیرات کے ذریعے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں اور نبی کریم ۖ کی تعلیمات پر عمل کرنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر ملک بھر کی مساجد اور دیگر مقامات پر محافل میلاد، قرآن خوانی، نعت خوانی اور درود و سلام کی محافل منعقد کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر گھروں، مساجد اور سڑکوں کو بھی مختلف انداز میں سجایا جاتا ہے جبکہ مذہبی اجتماعات اور محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ علمائے کرام عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر مسلمانوں کو نبی کریم ۖ کی تعلیمات، اخلاق اور سیرت پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔ علمائے کرام اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ میلاد النبی ۖ کا اصل پیغام نبی کریم ۖ کی سنت اور اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی میں اپنانا ہے۔
حکومت کا عید میلاد النبی ۖ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
