اسلام آباد (سب نیوز)چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی بگھی سواری، وزیراعظم نے سخت نوٹس لے لیا،یومِ آزادی کی تقریب میں چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کا بگھی میں بیٹھ کر پروٹوکول انجوائے کرنے کا معاملہ ،وزیراعظم ہاوس کی بگھی، وزیراعظم تقریب میں نہ آئے تو چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سوار ہوگئے ،چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد بگھی میں بیٹھ کر پریڈ اور یومِ آزادی کی تقریب دیکھتے رہے
سرکاری افسران کی بگھی سواری پر بیوروکریسی میں بھی ہلچل، وزیراعظم نے سخت ناراضی کا اظہار کردیا،سینئر افسران کی شان و شوکت اور نمود و نمائش، وزیراعظم نے سختی سے نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری افسران عوام کے خادم ہیں، شان و شوکت اور ذاتی تشہیر ناقابل قبول ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا افسران کے لیے سخت ہدایت نامہ جاری ،سرکاری تقریبات میں پروٹوکول، نمود و نمائش اور ذاتی تشہیر کا رجحان فوری ختم کرنے کی ہدایت ،بگھی سواری کا معاملہ، وزیراعظم نے سرکاری افسران کو سادگی، وقار اور انکساری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کردی۔

