تہران (سب نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے ایران طاقت اور وقار کی پوزیشن میں ہے، اب جنگ ختم ہونی چاہیے، امریکا کے ساتھ حالیہ معاہدہ ایران کی بڑی کامیابی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا قومی سلامتی کونسل نے امریکا کے ساتھ معاہدے کی منظوری دے دی۔ معاہدہ قابلِ قدر ہے، ایران نے کوئی رعایت نہیں دی۔ آئندہ حملے کی صورت میں بھی ایران کسی دبا وکے سامنے نہیں جھکے گا۔ امریکا نے ایرانی اسکولوں، اسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔
آئندہ حملے کی صورت میں بھی ایران کسی دباو کے سامنے نہیں جھکے گا، صدر مسعود پزشکیان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
