اسلام آباد،سی ڈی اے اور ایم سی آئی انتظامیہ نے اعلی عدلیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایف ایٹ کچہری سے ملحقہ فٹ بال گراونڈ سے تجاوزات کاخاتمہ کرکے اسے اپنی اصل شکل میں بحال کردیا۔
اتوار کو اس گرائونڈ پر فٹ بال میچ بھی کھیلا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایف ایٹ کچہری کے ساتھ ملحقہ فٹ بال گرانڈ کو خالی کرواکر اس میں ملبہ مکمل طور پر صاف کرکے اس کو اصل شکل میں بحال کر دیا ہے اور اتوار کے روز اس پر فٹبال میچز کا بھی آغاز کروادیا، یہ فٹبال گرانڈ دوبارہ ایف ایٹ کے رہائشیوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروع میں مددگار ثابت ہوگا ۔

