Sunday, October 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزپارٹی کاسیکریٹری اطلاعات ہوں،کہا گیا تو خود ہی عہدہ چھوڑ دوں گا:رئو ف حسن

پارٹی کاسیکریٹری اطلاعات ہوں،کہا گیا تو خود ہی عہدہ چھوڑ دوں گا:رئو ف حسن

اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات ر ئو ف حسن نے کہا ہے کہ انہیں پارٹی عہدے سے ہٹائے جانے کا علم نہیں۔ تاہم عمر ایوب کا استعفی منظور کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات چیت میں ر ئو ف حسن کا کہنا تھا کہ پارٹی سیکریٹری اطلاعات ہوں، ہٹانے سے متعلق علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، اگر ہٹانے کی بات ہے تو چھوڑ دوں گا۔ پارٹی میں پوزیشن تبدیل ہونی چاہیے، یہ اچھی روایت ہے۔

ر ئوف حسن کا کہنا تھا کہ عمر ایوب نے پہلے بھی استعفی دیا تھا جو منظور نہیں ہوا، اب کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب پر جعلی کیس بہت ہیں، روزانہ عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔ عمر ایوب سے بات ہوئی تو بتایا کہ دونوں ذمہ داریاں ادا نہیں کر پارہے تھے۔ نیب ترامیم پر بات کرتے ہوئے رف حسن کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم کے خلاف پٹیشن پی ٹی آئی نے ہی دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ ترامیم کے بعد نیب ترامیم ملک کا قانون بن گیا ہے اس لیے ہم بھی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔